کانتی جنوب اسمبلی حلقے کے ضمنی انتخاب میں بی جے پی کو دوسری پوزیشن پر
رہنے کو زیادہ توجہ دینے سے منع کرتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا
بنرجی نے کہا کہ وہ دوسری پارٹیوں کی کارکردگی پر زیادہ توجہ
نہیں دیتی ہیں
۔ترنمول کانگریس کی حمایت کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ
نے کہا کہ کون دوسری اور تیسری پوزیشن پر ہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے ۔عوام نے ہم پر اعتماد کیا ہے اس کیلئے ہم شکر گزار ہیں ۔